مردان، چنگ چی ڈرائیور کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیاگیا،ملزم گرفتار

مردان، چنگ چی ڈرائیور کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیاگیا،ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ) شیخ ملتون پولیس نے چنگ چی ڈرائیور کے اندھے قتل کیس کا سراغ لگاکر ملزم کو گرفتارکرکے آلہ قتل برآمد کرلیا،واردات رقم کی لین دین کا شاخسانہ نکلی اس حوالے سے شیخ ملتون سرکل کی اے ایس پی ریشم جہانگیر نے میڈیا کانفرنس میں بتایاکہ دودن قبل ڈانگ بابا جلار ہوتی کے رہائشی چنگ چی ڈرائیور جاوید شاہ کو نامعلوم ملزمان نے قتل کرکے لاش غلہ ڈھیر کی اراضیات میں پھینک دی تھی واردات پولیس کے لئے چیلنج تھی ڈی پی او ہارون رشید خان کے نوٹس پر اے ایس پی شیخ ملتون کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ شیخ ملتون اور تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل نے جدید سائنسی خطوط کے ذریعے چوبیس گھنٹوں کے اندر واردات میں ملوث ملزم فیضان عرف ملنگ ولد اسلام سکنہ رستم خیل ہوتی تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کر لیا اے ایس پی ریشم جہانگیر نے بتایاکہ گرفتار ملزم نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مقتول جاوید کیساتھ اس کا تیز رفتار چنگ چی اور پیسوں کا لین دین تھا جس کی عدم ادائیگی پر ملزم نے مقتول جاوید کو اسلحہ آتشین سے قتل کرکے علاقہ غلہ ڈھیر کے ارضیات میں پھینک دیا مبینہ گرفتار ملزم سے آلہ قتل پستول 30بور برآمد کیا گیااور مزید تفتیش جاری ہے۔