ایم ڈی کیٹ امتحان کی دوبارہ جانچ پڑتال کیلئے 5 دن مختص

ایم ڈی کیٹ امتحان کی دوبارہ جانچ پڑتال کیلئے 5 دن مختص

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے ایم ڈی کیٹ امتحان کی دوبارہ جانچ پڑتال کیلئے 5 دن مختص کر دیے۔پی ایم سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ امتحان 2022 کی دوبارہ جانچ پڑتال 23 سے27 نومبر تک ہو گی۔پاکستان میڈیکل کمیشن نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کا امتحان منعقد کرنے والی یونیورسٹیاں 5 دن کھلی رہیں گی، طلبا دوبارہ چیکنگ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔پی ایم سی نے بتایا کہ امتحان کے نتیجے میں غلطی یا کوتاہی کی صورت میں درخواست دی جا سکتی ہے، طلبا سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ یونیورسٹی سے رابطہ کریں۔واضح رہے کہ میڈیکل جامعات جن کے پاس وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ کا تجربہ نہیں تھا ٹیسٹنگ ادارے سے ٹیسٹ کرانا چاہتی تھیں تاہم پی ایم سی نے انہیں ٹیسٹنگ اداروں سے ٹیسٹ کرانے سے روک کر خود ٹیسٹ کرانے کا کہا تھا۔
ایم ڈی کیٹ