جے یو آئی(ف) کے جلسے کی جھلکیاں 

جے یو آئی(ف) کے جلسے کی جھلکیاں 

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) جے یو آئی کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس میں ضلع دیرپائین کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کا رکن شریک رہے،کانفرنس کے تیار شدہ پنڈل شرکاء کی کمی کے باعث کم پڑ گیا،مولانا فضل الر حمٰن کا دیرپا ئین پہنچنے پر شاندار استقبال کیا،پورے ضلع کے داخلے خار جی راستوں کو خیر مقدمی بینرز سے سجایا گیا تھا،مولانا فضل الر حمٰن اردو اور پشتو میں مشتر کہ خطاب کیا،کارکن پارٹی ترا نو ں پر جھو متے رہے،دوران خطاب جید عالم دین قاضی عبدالسلام کی عملی،سیاسی اور روحانی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،حالیہ عشرے میں علاقہ تالاش کی تار یخ کا یہ سب سے بڑا جلسہ تھا،سیاسی ماہرین مذکورہ جلسے کو جے یو آئی کی جانب سے دیرکی سیاست میں پہلی اہم پیش قدمی جبکہ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ہوم ورک کی ابتدا ء قرار دے رہے ہیں 

مزید :

صفحہ اول -