ملائیشیا کے بادشاہ نے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کو وزیر اعظم مقرر کردیا

 ملائیشیا کے بادشاہ نے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کو وزیر اعظم مقرر کردیا

  

 کوالالمپور(آئی این پی)ملائیشیا کے بادشاہ نے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کردیا،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق ملائیشیا کے شاہ السلطان عبداللہ ملائشین پیلس میں انور ابراہیم سے حلف لیں گے، ملائیشیا میں 5 روز قبل ہونے والے انتخابات  میں کوئی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہ کرپائی تھی،انور ابراہیم کے اتحادکو 82 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل رہی، سابق وزیراعظم محی الدین کا اتحاد 73 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر رہا،وزیراعظم اسماعیل صابری کاحکمراں اتحاد 30نشستوں کیساتھ تیسرے نمبر پر رہاجب کہ حکومت سازی کے لیے 222 میں سے 112 نشستوں پر کامیابی ضروری تھی۔

ملائیشیا 

مزید :

صفحہ اول -