وزیراعظم آج ترکیہ کے دورہ پر روانہ ہونگے

وزیراعظم آج ترکیہ کے دورہ پر روانہ ہونگے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف رواں سال کے دوران دوسرے دورے کیلئے جمعہ کو ترکیہ روانہ ہونگے۔وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، استنبول شپ یارڈ میں ترک صدر کے ہمراہ تیسرے پی این ایس خیبرکا افتتاح کریں گے، دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال ہوگا۔متوقع دورے کے دوران خطے اورعلاقائی صورتحال سے متعلقہ امور پر بھی گفتگو ہو گی، وزیراعظم اپنے دورہ کے دوران ترک تاجر نمائندوں سے بھی ملیں گے۔پاکستان اورترکیہ گہرے مذہبی،ثقافتی اورتاریخی بندھن میں جڑے ہیں، اعلیٰ قیادت کی سطح پر باہمی دورے ترک لازوال دوستی کا مظہر ہیں، شہبازشریف رواں سال مئی میں بھی ترکیہ کا دورہ کرچکے ہیں۔

وزیراعظم دورہ

مزید :

صفحہ اول -