محکمہ تعلیم سندھ نے گھوسٹ اساتذہ کی تنخواہیں روک لیں،نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم سندھ نے گھوسٹ اساتذہ کی تنخواہیں روک لیں،نوکریوں سے فارغ کرنے کا ...
محکمہ تعلیم سندھ نے گھوسٹ اساتذہ کی تنخواہیں روک لیں،نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں گھوسٹ اساتذہ کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے ہزاروں ملازمین کی تنخواہیں روک لیں ، سیکرٹری تعلیم کے مطابق گھوسٹ ملازمین کو نوکریوں سے بھی فارغ کریں گے ۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز "کے مطابق محکمہ تعلیم نے گھوسٹ اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کو خط لکھا  ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کے 2 ہزار 19 ملازمین کی تنخواہیں فوری روک دی جائیں۔

سیکرٹری تعلیم سندھ اکبر لغاری کا کہنا ہے کہ گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے ملازمین کو نوکری سے فارغ کریں گے، کراچی میں 144، حیدر آباد میں 132 اور میرپور خاص میں 114 گھوسٹ اساتذہ ہیں، سیکرٹری تعلیم سندھ کے مطابق قمبر شہداد کوٹ میں 464، جیکب آباد میں 190، دادو میں 102، بینظیرآباد میں 182، شکارپور میں 128، نوشہروفیروز میں 89، لاڑکانہ میں 155 اور سانگھڑ میں 28 گھوسٹ اساتذہ موجود ہیں۔

مزید :

قومی -تعلیم و صحت -