پی ٹی آئی کو راولپنڈی میں فیض آباد کے مقام پر جلسے کی اجازت مل گئی ، لیکن کیسے؟جانیے

پی ٹی آئی کو راولپنڈی میں فیض آباد کے مقام پر جلسے کی اجازت مل گئی ، لیکن ...
پی ٹی آئی کو راولپنڈی میں فیض آباد کے مقام پر جلسے کی اجازت مل گئی ، لیکن کیسے؟جانیے

  

 راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو فیض آباد کے مقام پر 56 شرائط کے ساتھ جلسے کی اجازت دے دی ہے ، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز "کے مطابق راولپنڈی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کا اجازت نامہ 56 شرائط کےساتھ جاری کیا ہے ، جس میں سب سے اہم اور پہلی شرط  پی ٹی آئی نے  فیض آباد کو 26 نومبر کی رات تک ہر صورت خالی کرنا ہے ،نوٹیفکیشن کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم راولپنڈی کھیلنے کے لیے پہنچ رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی اورانتظامیہ سکیورٹی اداروں کے طے شدہ راستے کواستعمال کریں گے، عمران خان جلسے سے پہلے اور جلسے کے بعد سن روف والی گاڑی استعمال نہیں کریں گے جب کہ علامہ اقبال پارک کو کارکنان کے رکنے کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

  رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی پولیس کو جلسے کے لیے تمام ضروری  سیکیورٹی اقدامات کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے ہیں، لیکن  کسی بھی جانی نقصان کی ذمہ دار جلسے کی انتظامیہ  ہی ہوگی، نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ ریاست مخالف نعروں کی اجازت نہیں ہوگی اور ٹریفک پولیس کے جاری کردہ ٹریفک پلان پرعملدرآمد یقینی  بنایا جائے گا ساتھ ہی ساتھ ڈرون کیمرا کے استعمال کی بالکل اجازت نہیں ہوگی، راولپنڈی انتظامیہ نے اجازت نامے کی کاپیاں تمام متعلقہ اداروں کو بھجوا دی ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -