7 سالہ بچے کا اغواء اور قتل،عدالت نے ملزم کو سخت سزا سنا دی

7 سالہ بچے کا اغواء اور قتل،عدالت نے ملزم کو سخت سزا سنا دی
7 سالہ بچے کا اغواء اور قتل،عدالت نے ملزم کو سخت سزا سنا دی

  

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 7 سالہ بچے کے اغواء اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم رضوان اللہ کو 2 مرتبہ پھانسی کی سزا کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملزم کو بچے کے اغواء کے جرم میں عمر قید کی سزا بھی سنائی ہے جبکہ  20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانے کی رقم ملزم مقتول بچے کے ورثاء کو ادا کرے گا۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے بلال کالونی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 7 سالہ بچے کو اغواء کرلیا تھا، بچے کے اغواء کا مقدمہ 13 جولائی 2020 کو بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ اغواء کے 20 روز بعد بچے کی لاش کورنگی ندی سے ملی تھی، ملزم مقتول بچے کا رشتے دار ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -