عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی کا نام سامنے آگیا

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی کا نام سامنے آگیا
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی کا نام سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور ان کے شوہر رنبیر کپور نے اپنی نومولود بیٹی کے نام کا اعلان کردیا۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے بیٹی کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی اور اعلان کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’راحہ‘ رکھا ہے۔

  اپنی پوسٹ میں عالیہ بھٹ  نے مزید بتایا کہ یہ نام ’راحہ‘ ہماری بیٹی کی دادی نے منتخب کیا ہے اور اس کے بہت سے خوبصورت معنی ہیں۔عربی میں اس نام  کا مطلب امن، بنگلہ میں سکون اور سواہلی زبان میں مسرت ہے۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’شکریہ راحہ ہماری فیملی میں زندگی کو لانے کیلئے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہماری زندگی تو اب ہی شروع ہوئی ہے‘۔خیال رہے کہ 6 نومبر کو بالی وڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔عالیہ اور رنبیر اپریل 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

مزید :

تفریح -