پاکستان ریلوے کو گزشتہ 6ماہ میں 35 ارب سے زائد خسارے کا سامنا ،تفصیلات اسمبلی میں پیش

پاکستان ریلوے کو گزشتہ 6ماہ میں 35 ارب سے زائد خسارے کا سامنا ،تفصیلات اسمبلی ...
پاکستان ریلوے کو گزشتہ 6ماہ میں 35 ارب سے زائد خسارے کا سامنا ،تفصیلات اسمبلی میں پیش

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان ریلوے کی آمدن کے مقابلے میں اس کے اخراجات ڈبل سے بھی زائد نکلے ہیں، ریلوے خسارے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز"کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت ریلوے کی جانب سے تحریری جواب ایوان میں پیش کیا گیا جس کے مطابق اپریل اور اکتوبر کے دوران ریلوے خسارہ 35 ارب 31 کروڑ روپے رہا، ریلوے کی آمدن 33 ارب  اور  اخراجات 69 ارب روپے سے زائد رہے جب کہ ریلوے کے ایک لاکھ 25 ہزار پنشنرز کو سالانہ 75 ارب روپے سے زیادہ کی رقم دی جا رہی ہے، وزارت ریلوے نے بتایا کہ بین الاقوامی معیار کی 230 تیز رفتار کوچز جلد ریلوے کی فلیٹ میں شامل ہوں گی۔

مزید :

قومی -