عمران خان پر فائرنگ ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے کام روک دیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

عمران خان پر فائرنگ ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے کام روک دیا، نجی ٹی وی کا ...
عمران خان پر فائرنگ ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے کام روک دیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان پر فائرنگ کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم پھر  سے متنازع بن گئی ہے، سی سی پی او لاہور  غلام محمود ڈوگر کی معطلی کے نوٹیفکیشن کی بحالی کے بعد ٹیم نے تحقیقات کا عمل روک دیا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز"کے مطابق  غلام محمود ڈوگر کی معطلی کا نوٹیفکیشن بحال ہونے کے  بعد جے آئی ٹی اراکین کو ہدایات ملنا عارضی طور پر بند ہو گئی ہیں، تاحال جے آئی ٹی ملزم نوید سے پوچھ گچھ کے علاوہ کچھ نہیں کر سکی، رپورٹ کے مطابق وفاقی سروس ٹربیونل نے سی سی پی اولاہور  غلام محمود کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن بحال کیا ہے ۔ 

 نجی ٹی وی نے قانونی ماہرین کے حوالے سے بتایا کہ غلام محمود ڈوگر معطل افسر ہیں جو جے آئی ٹی کے سربراہ نہیں رہ سکتے، وفاقی حکومت نے غلام محمود ڈوگر کو 5نومبر کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ،جبکہ پنجاب حکومت نے غلام محمود ڈوگر کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کر رکھا ہے۔

مزید :

قومی -