سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

  

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  نے نیب  کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کوختم کرکے ملک کے نظام کو چلانا چاہیے ، جب کہ جو آدمی دوسروں کا احتساب کرے وہ سب سے پہلے خود احتساب کے عمل میں شامل ہو اس لیے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال بھی اپنے اثاثے عوام کے سامنے رکھیں۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز"کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ عمران خان آرمی چیف کی تقرری پر اثر انداز ہونے کے لیے آنا چاہتے تھے، اگر اب وہ نیا تماشا  کھڑا کریں گے تو وہ بھی دیکھ لیں گے، آرمی چیف کی تعیناتی کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہوچکا ہے،لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کےمعاملے پرانتشارپھیلایا گیا، عمران خان کو اکثر باتیں دیر سے سمجھ آتی ہیں، قانون کے اندر رہیں گے تو ہم عمران خان کا استقبال کریں گے اور وہ قانون سے باہر رہیں گے تو رانا صاحب ان کا استقبال کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس سے بات کرنے پر امریکا کا کوئی دباؤ نہیں، حکومت خام تیل امپورٹ نہیں کرتی بلکہ ریفائنریزکرتی ہیں۔

مزید :

قومی -