آسٹریلیا میں 2018 میں نوجوان لڑکی کو قتل کرکے بھارت فرار ہونے والے شخص کو آخر کار گرفتار کر لیا گیا

آسٹریلیا میں 2018 میں نوجوان لڑکی کو قتل کرکے بھارت فرار ہونے والے شخص کو آخر ...
آسٹریلیا میں 2018 میں نوجوان لڑکی کو قتل کرکے بھارت فرار ہونے والے شخص کو آخر کار گرفتار کر لیا گیا

  

دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا میں نوجوان لڑکی کو قتل کر کے فرار ہو کر بھارت آنے والے شخص کو دہلی پولیس نے گرفتار کر لیاہے جس کے سر پر 10 لاکھ ڈالر انعام رکھا گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق 38 سالہ شخص کی شناخت راجویندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جوکہ پیشہ سے میل نرس ہے، ، 21 اکتوبر 2018 کو ” ٹویا کورڈنگلی “ نامی لڑکی کوینز لینڈ میں ساحل سمندر کر اپنے پالتو کتے کے ساتھ چہل قدم کر رہی تھی کہ اسے قتل کر دیا گیا ، اس کیس میں مرکزی ملزم راجوینڈر سنگھ تھا جو کہ واردات کے دو دن بعد اپنی نوکری ، بیوی اور تین بچوں کو آسٹریلیا میں چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔

تین ہفتے قبل کوینز لینڈ پولیس نے ایک ملین آسٹریلوی ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ، راجویندر سنگھ کا تعلق امرتسر کے علاقے بٹر کلاں سے ہے ، یہ کوینز لینڈ پولیس کی جانب سے دی جانے والی ایک بڑی قیمت تھی۔ کوینز پولیس کا کہناہے کہ ہم جانتے ہیں کہ راجویندر سنگھ 22 تاریخ کو وہاں سے فرار ہوا اور سڈنی آیا جہاں سے 23 تاریخ کو وہ بھارت روانہ ہو گیا جبکہ بھارت اس کی آمد کی خبر بھی پکی ہے ۔

کوینز پولیس کی جانب سے انعام کے اعلان کے ہفتوں بعد سنگھ کو دہلی پولیس نے آخر کار حراست میں لے لیاہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -