عتیقہ اوڈھو ترکی ڈرامہ "کویوبیاز "میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

عتیقہ اوڈھو ترکی ڈرامہ "کویوبیاز "میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی
عتیقہ اوڈھو ترکی ڈرامہ
سورس: instagram/atiqaodhoofficial

  

استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو ترکی کے ڈرامے "کویو بیاز" میں اداکاری کر کے غیر ملکی شوبز انڈسٹری میں ڈیبیو کرتی نظرآئیں گی،اور جلد اُن کے ڈرامے کو نشر کیا جائے گا۔

تفصیلا ت کے مطابق  پاکستان میں ترکی کے ڈراموں کو بےحد پذیرائی مل رہی ہے  ترکی کے سب سے بہترین ڈرامہ سیریل "ارطغرل غازی" اور "کورولس عثمان"  کے بعد پاکستان میں ترک موادکو  بے حد پسند کیا جارہاہے۔ یہی وجہ ہے کہ  اب پاکستانی انڈسٹری میں بھی ترکی کی طرز کا ڈرامہ بنایا جا رہا ہے  اور دوسری جانب  پاکستانی اداکاروں نے ترکی کے ڈراموں میں انٹری دینا شروع کر دی ہے۔

 پاکستان کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو جلد ترکی  کے ایک ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی، "کویو بیاز "کے سیٹ پر عتیقہ اوڈھو کے ساتھ مشہور ترکی اداکار نیسا بولکباشی اتاکان ہوگورین، اتابیق محسن اور ایبرو اکیل جیسے مشہور نام ہوں گے۔عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر  ترکی کی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے کی گئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ" وہ بین الاقوامی پراجیکٹ کا حصہ بن چکی ہیں اور جلد اُن کے ڈرامے کو نشر کیا جائے گا"۔

 واضح رہے کہ یہ ڈرامہ سیریل  ٹی آر ٹی ڈیجیٹل سکرینز پر نشر کیا جائے گا اور اس کی ہدایتکاری بلنٹ اسبیلن نے کی ہے کاسٹنگ لسٹ کے مطابق ٹی وی میزبان  توثیق حیدر بھی ترک ڈرامے میں کردار ادا کریں گے۔

مزید :

تفریح -