سینیٹر ہلال الرحمن کا وزیر اعظم کے نام خط ، خیبرپختونخوا حکومت پرفاٹا کے 44 ارب کے فنڈزکی خورد برد کا الزام لگا دیا

سینیٹر ہلال الرحمن کا وزیر اعظم کے نام خط ، خیبرپختونخوا حکومت پرفاٹا کے 44 ...
 سینیٹر ہلال الرحمن کا وزیر اعظم کے نام خط ، خیبرپختونخوا حکومت پرفاٹا کے 44 ارب کے فنڈزکی خورد برد کا الزام لگا دیا

  

لاہور(نعیم مصطفےٰ سے) فاٹا کے 44 ارب روپے کے فنڈز خیبرپختونخوا حکومت نے مبینہ طور پرہڑپ کرلئے، سینیٹر ہلال الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں فنڈزخورد برد کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ گزشتہ روز سینٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات میں بھی قبائلی علاقوں کے ترقیاتی فنڈز میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا۔قبائلی علاقے ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ہلال الرحمن مہمند چیئرمین سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی سیفران نے وائس آف امریکہ کو انٹرویو میں کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے کہ 2018 سے 2021 تک قبائلی علاقوں کی تعمیر وترقی کیلئے مختص 44 ارب روپے کے فنڈز صوبائی حکومت نے اکاؤنٹ سے نکالے ہیں۔ یہ فنڈ کہاں لگایا گیا ہے  اس حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں جبکہ صوبائی اکاؤنٹنٹ جنرل آفس مذکورہ فنڈزکی تصدیق کرتا ہے۔ سینیٹر ہلال الرحمن نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فنڈز کی تحقیقات کی جائیں۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -پنجاب -لاہور -خیبرپختون خواہ -