ارشد شریف کو انصاف ملنے تک آواز اٹھاتے رہیں گے ، مسرت جمشید چیمہ

ارشد شریف کو انصاف ملنے تک آواز اٹھاتے رہیں گے ، مسرت جمشید چیمہ
 ارشد شریف کو انصاف ملنے تک آواز اٹھاتے رہیں گے ، مسرت جمشید چیمہ

  

 لاہو ر(نمائندہ خصوصی) ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے شہید ارشد شریف کو انصاف دلوانے کیلئے دستخطی مہم میں شرکت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہید ارشد شریف کیلئے آواز اٹھانے پر پی ایف یو جے کی شکرگزار ہوں پاکستان میں ارشد شریف جیسے صحافی کا پہلا قتل نہیں تھا مگر اس کو آخری قتل بنائیں گے اگر صحافیوں کے قاتلوں کو ماضی میں پھانسی پر لٹکایا جاتا تو مزید شہادتیں نہ ہوتیں۔ ارشد شریف کو انصاف ملنے تک آواز اٹھاتے رہیں گے ہمارا مطالبہ ہے کہ ارشد شریف کے قاتلوں کو پھانسی پر لٹکایا جائے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کو ارشد شریف کے قتل کیخلاف تحقیقات میں شامل کیا جائے۔ ارشد شریف نے پاکستان کے مسائل کی بات کی اسکا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں تھا وہ ایک سچا محب وطن پاکستانی تھا اپنے شہید بھائی کو انصاف دلانے کیلئے ہم سب کو مل کر جدوجہد کر نی ہو گی۔

مزید :

رپورٹر پاکستان -علاقائی -پنجاب -لاہور -