چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر ...
چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل از وقت ہی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز "نے لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کےخاندنی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس پاک فوج میں تھری سٹار رینکنگ جنرل ہیں، جو پاکستانی فوج کے 35ویں چیف آف جنرل سٹاف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں،  انہیں چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جگہ 8 ستمبر 2021 کو چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -