رمشا خان کو احد رضا میر کی پوسٹ پر کمنٹ کرنا مہنگا پڑ گیا ،سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی

رمشا خان کو احد رضا میر کی پوسٹ پر کمنٹ کرنا مہنگا پڑ گیا ،سوشل میڈیا پر ایک ...
رمشا خان کو احد رضا میر کی پوسٹ پر کمنٹ کرنا مہنگا پڑ گیا ،سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی
سورس: @instagram/ahadrazamir

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ  رمشا خان  کو  احد رضا میر  کی پوسٹ پر کمنٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ سوشل میڈیا پر   دونوں اداکاروں  کی ایک دوسرے میں دلچسپی سے متعلق چہ میگوئیاں  بھی ہو رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ روز احد رضا میر نے اپنی ایک تصویر "آف لائن"کیپشن کے ساتھ اپ لوڈ کی۔ان کی اس پوسٹ پر اداکارہ رمشا خان نے فوری کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ "نہیں، آن لائن"۔

دونوں کے درمیان اشاروں، کنایوں میں ہونے والی گفتگو نے سوشل میڈیا صارفین کو  نیا موضوع بحث دے دیا ہے۔اب ایک بار پھر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ہر دلعزیز جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی علیٰحدگی کی وجہ رمشا خان ہی ہیں۔جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ان دونوں کے درمیان کچھ چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ان دونوں اداکاروں نے ڈرامہ سیریل "ہم تم"میں ایک ساتھ کام کیا تھا، ان کی آن سکرین جوڑی کو مداحوں نے بے حد پسند بھی کیا۔تاہم اس کے بعد رمشا خان کو ایک انٹرویو میں احد رضامیر کی تعریف کرنا مہنگا پڑ گیا تھا، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں سجل علی اور احد رضا میر کی علیٰحدگی کی وجہ قرار دیا جانے لگا تھا.

مزید :

تفریح -