بھارت کی مشہور اداکارہ "عرفی جاوید "کو دبئی جانے سے روک دیا گیا، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

بھارت کی مشہور اداکارہ "عرفی جاوید "کو دبئی جانے سے روک دیا گیا، وجہ جان کر آپ ...
بھارت کی مشہور اداکارہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی مشہور اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی جانے سے روک  دیا گیا  ہے ، جس پر انہوں نے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے لیکن ان کے دبئی نہ جانے کی وجہ اور کوئی نہیں بھارتی قونصلیٹ کی نئی گائیڈ لائنز ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق عرفی جاوید نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ انہیں دبئی جانے سے روک دیا گیا ہے لیکن اس کی وجہ ان کے کپڑے یا کچھ اور نہیں بلکہ بھارتی قونصلیٹ کی نئی گائیڈ لائنز ہیں،اداکارہ نے نئی گائیڈلائنز پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا آفیشل نام صرف "عرفی "ہے اور میرا کوئی سر نیم نہیں، اور ساتھ ہی پاسپورٹ کی تصویر بھی شیئر کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں بھارتی قونصلیٹ نے دبئی آنیوالے بھارتی شہریوں کے لیے نئی گائیڈلائنز جاری کی ہیں جس کے مطابق وزٹ یا سیاحتی ویزے پر دبئی جانے کے خواہش مند بھارتیوں کے پاسپورٹ پر سرنیم ہونا ضروری ہے۔

دبئی میں بھارتی قونصلیٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے گائیڈلائنز کا ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاسپورٹ پر سنگل نام کے ساتھ دبئی آنے کے خواہش مند بھارتی شہریوں کی دستاویزات یو اے ای امیگریشن کی جانب سے قبول نہیں کی جائیں گی جب کہ پاسپورٹ پر سر نیم رکھنے والے شہریوں کو دبئی آنے کی اجازت ہوگی۔

بھارتی قونصلیٹ کے اعلان کے بعد بھارتی ائیر لائنز نے بھی فوری وزٹ اورسیاحتی ویزے پر دبئی جانے والے بھارتی شہریوں کے لیے ہدایات جاری کردیں ، اماراتی میڈیا کے مطابق بھارتی ائیرلائن ائیر انڈیا ایکسپریس نے اعلان کیا کہ دبئی جانے والے بھارتی شہریوں کے لیے ضروری ہےکہ ان کے پاسپورٹ پر ابتدائی نام کے ساتھ سر نیم بھی ہو۔

مزید :

تفریح -