ڈاکٹر کی زخمی حالت میں ہسپتال لائی گئی نوجوان لڑکی کو بچانے کی بھر پورکوشش لیکن وہ چل بسی، پھر جب چہرہ دیکھا تو وہ کون تھی؟ زندگی ہی اُلٹ گئی

ڈاکٹر کی زخمی حالت میں ہسپتال لائی گئی نوجوان لڑکی کو بچانے کی بھر پورکوشش ...
ڈاکٹر کی زخمی حالت میں ہسپتال لائی گئی نوجوان لڑکی کو بچانے کی بھر پورکوشش لیکن وہ چل بسی، پھر جب چہرہ دیکھا تو وہ کون تھی؟ زندگی ہی اُلٹ گئی
سورس: Wikimedia Commons

  

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں ایک خاتون ڈاکٹر کے سامنے ایک ٹریفک ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہونے والی لڑکی لائی گئی، جسے بچانے کے لیے ڈاکٹر نے سرتوڑ کوشش کی مگر ناکام رہی اور بعد ازاں علم ہوا کہ وہ لڑکی کوئی اور نہیں بلکہ اس کی اپنی 17سالہ بیٹی تھی۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق لڑکی اس قدر زخمی تھی کہ اس کا چہرہ بھی زخموں سے چور اور خون سے تربتر تھا، چنانچہ اس کی ماں بھی اسے پہچان نہ پائی۔

جیمی ایرکسن نامی خاتون ڈاکٹر نے 20منٹ تک لڑکی کو بچانے کی جدوجہد کی مگر ناکام رہی۔ جیمی ایرکسن کا کہنا ہے کہ ”یہ میری زندگی کا ہولناک ترین واقعہ ہے۔ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میں جس لڑکی کی جان بچانے کی کوشش کر رہی ہوں وہ میری ہی بیٹی ہے۔ “واضح رہے کہ ڈاکٹر جیمی ایرکسن کی بیٹی البرٹا کے دیہی علاقے ایئرڈری میں اپنے کتے کو ٹہلانے کے بعد گاڑی میں گھر واپس جا رہی تھی کہ اسے ٹرک نے ٹکر مار دی۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -