کشتی پر محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے انگوٹھی سمندر میں جاگری ، پھر نوجوان نے ایسا کام کر دیا کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی 

کشتی پر محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے انگوٹھی سمندر میں جاگری ، پھر ...
کشتی پر محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے انگوٹھی سمندر میں جاگری ، پھر نوجوان نے ایسا کام کر دیا کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی 
سورس: Representational Image

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک نوجوان نے کشتی پر اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے انگوٹھی غلطی سے سمندر میں گرا دی اور اگلے ہی لمحے ایسا کام کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ شخص ایک ہاتھ میں سوزی نامی لڑکی کا ہاتھ پکڑ کر ایک گھٹنے پر جھکتے ہوئے دوسرے ہاتھ کے ساتھ اپنی پینٹ کی جیب سے انگوٹھی نکالنے کی کوشش کرتا ہے مگر انگوٹھی اس کے ہاتھ سے چھوٹ کر سمندر میں جا گرتی ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈاکا رہائشی سکاٹ کلین نامی یہ نوجوان انگوٹھی سمندر میں گرتے ہی آﺅ دیکھتا ہے نہ تاﺅ اور اس کے پیچھے سمندر میں کود جاتا ہے اور انگوٹھی واپس پانے میں کامیاب بھی ہو جاتا ہے۔ اس واقعے کی منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ واقعہ رونما ہونے پر سوزی کشتی پر وہیں بیٹھ جاتی ہے اور رونے لگتی ہے۔ کشتی کے عملے کا ایک فرد سکاٹ کو واپس کشتی میں سوار ہونے میں مدد دیتا ہے۔

سکاٹ کشتی میں واپس آ کر دل گرفتہ لڑکی کو اٹھاتا ہے اور دوبارہ ایک گھٹنے پر جھک کر اسے شادی کی پیشکش کرتا ہے، جس پر وہ ہاں کہہ دیتی ہے۔اس واقعے کی ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے اب تک 80لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -