بھارت میں نوجوان لڑکی کو اپنی پسند سے شادی کرنا مہنگا پڑ گیا ، ماں باپ نے سگی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار کر لاش کہاں پھینکی ؟ دونوں گرفتار

بھارت میں نوجوان لڑکی کو اپنی پسند سے شادی کرنا مہنگا پڑ گیا ، ماں باپ نے سگی ...
بھارت میں نوجوان لڑکی کو اپنی پسند سے شادی کرنا مہنگا پڑ گیا ، ماں باپ نے سگی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار کر لاش کہاں پھینکی ؟ دونوں گرفتار
سورس: Wikimedia Commons

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں غیرت کے نام پر باپ نے گولی مار کر بیٹی کو قتل کر دیا اور بیوی کے ساتھ مل کر لاش ٹھکانے لگا دی۔ دی مرر کے مطابق یہ واردات ریاست اترپردیش کے شہر متھورا میں ہوئی جہاں آیوشی چوہدری نامی 21سالہ لڑکی نے اپنی ذات سے باہر پسند کی شادی کر لی تھی۔

آیوشی اپنے والدین کے ساتھ نئی دہلی کے علاقے بدرپور میں رہتی تھی۔ اس کے والد نتیش کمار اور والدہ براج بالا نے اسے بہانے سے گھر واپس بلایا جہاں نتیش کمار نے اسے دو گولیاں ماریں، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ نتیش کمار اور مقتولہ کی ماں براج بالا نے اس کی لاش پلاسٹک کے ایک بیگ میں ڈالی اور گاڑی میں ڈال کر جمنا ایکسپریس وے پر ایک سنسان جگہ پر لیجا کر پھینک دی۔ 

آیوشی ایک پرائیویٹ کالج سے کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسے سر اور سینے میں ایک ایک گولی ماری گئی۔ گولیاں مارنے سے قبل اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، جس کے نشانات پورے جسم پر پائے گئے۔ پولیس نے مقتولہ کے ماں باپ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -