پیرس کے ہسپتال میں مریض نے ہی خاتون مریض کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا

 پیرس کے ہسپتال میں مریض نے ہی خاتون مریض کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا
 پیرس کے ہسپتال میں مریض نے ہی خاتون مریض کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا

  

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایک ہسپتال میں ایک مریض نے ہی خاتون مریض کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ پیرس کے کوشین ہسپتال میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون سو رہی تھی جب اس پر وارڈ میں داخل ملزم نے جنسی حملہ کیا۔ 

متاثرہ خاتون کو ذہنی صدمے کے علاج کے لیے ہسپتال میں رکھا جا رہا تھا۔ ملزم کو خاتون کے ساتھ بربریت کرتے ایک نرس نے دیکھ لیا جس پر وہ ہسپتال سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے ایک گھنٹے میں اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم غیرملکی شہری ہے، جسے پہلے ہی مجرمانہ سرگرمیوں کی وجہ سے ڈی پورٹ کرنے کی کارروائی جاری تھی کہ اس دوران اس نے یہ قبیح واردات کر ڈالی۔

مزید :

بین الاقوامی -