مظفر آباد ڈویژن میں 26 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

مظفر آباد ڈویژن میں 26 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان
مظفر آباد ڈویژن میں 26 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

  

مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر میں 27 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کیلئے حکومت نے 26 نومبر کو مظفرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ کمشنر دفتر سے جاری سرکلر  میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے  سرکاری ڈیوٹی کرنے والوں کے علاوہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ ملازمین 26 نومبر کو  چھٹی کریں گے۔ڈی سی مظفرآباد راجا طاہر ممتاز  کا کہنا ہے کہ  26 نومبر کو الیکشن کمیشن کیساتھ ملکر سرکاری عمارات میں پولنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔  حساس پولنگ سٹیشنز اور علاقوں میں ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -