اپنےفرائض ایمانداری، انصاف، وقار کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق پر اللہ کا شکر ہے، جنرل ندیم رضا

اپنےفرائض ایمانداری، انصاف، وقار کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق پر اللہ کا شکر ...
اپنےفرائض ایمانداری، انصاف، وقار کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق پر اللہ کا شکر ہے، جنرل ندیم رضا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سینیئر افسران نے شرکت کی۔جنرل ندیم رضا نے تقریب سے خطاب میں کہا اپنےفرائض ایمانداری، انصاف، وقار کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق پر اللہ کا شکر ہے، ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، ملکی دفاع کو بہادر سپاہی مزید مضبوط بنانے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے مادر وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔

تینوں افواج کے چاق وچوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا، جنرل ندیم رضا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا معائنہ کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا 26 نومبر 2022 کو ریٹائر ہورہے ہیں۔

مزید :

قومی -