چینی نژاد کینیڈین پاپ سٹار کرس وو کو نابالغ سے زیادتی کے جرم میں 13 سال قید کی سزا سنادی گئی

چینی نژاد کینیڈین پاپ سٹار کرس وو کو نابالغ سے زیادتی کے جرم میں 13 سال قید کی ...
چینی نژاد کینیڈین پاپ سٹار کرس وو کو نابالغ سے زیادتی کے جرم میں 13 سال قید کی سزا سنادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)  چینی نژاد کینیڈین سابق پاپ سٹار کرس وو کو عصمت دری کا جرم ثابت ہونے کے بعد 13 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق کرس وو کو یہ سزا  ایک چینی عدالت نے  سنائی ہے۔ وو کو عصمت دری کے جرم میں 11 سال  چھ ماہ  جب کہ لوگوں کو   زنا  کے لیے جمع کرنے کے جرم میں ایک سال ، 10 ماہ قید کی سزا  سنائی گئی ہے۔عدالت نے  قرار دیا کہ کرس وو کو 13 سال جیل میں گزارنے کے بعد ملک بدر کردیا جائے گا۔

وو نے  کے پوپ بوائے بینڈ ایگزو  کے رکن کے طور پر شہرت حاصل کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے  گلوکار، اداکار، ماڈل اور مختلف قسم کے شو میں بطور جج فرائض بھی انجام دیے۔

انیس سالہ طالبہ ڈو میزہو نے گزشتہ سال وو پر الزام لگایا تھا کہ وہ جب 17 سال کی تھی تو اس کے ساتھ وو نے زیادتی کی تھی۔ کیس سامنے آنے پر کرس وو کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور مختلف برینڈز نے اس کے ساتھ معاہدے ختم کردیے تھے۔ طالبہ کے سامنے آنے پر مزید کئی لڑکیوں نے بھی پاپ سٹار پر ہراسانی کے الزامات لگائے تھے۔

مزید :

تفریح -