الحمرا ءپنجابی کمپلیکس میں چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی برسی ، ایوارڈز تقسیم 

Nov 25, 2023

                                                                                                لاہور(فلم رپورٹر)چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی40 ویں برسی گزشتہ روزمنائی گئی۔اس موقع پرآل پاکستان وحیدی کلب کے زیر اہتمام الحمرا ہال نمبر3 میں تقریب کااہتمام کیاگیاجس کے منتظم تنظیم کے صدر مرزا عنصر بیگ تھے۔تقریب کی مہمان خصوصی سینئر اداکارہ دردانہ رحمان اور حیدر راج ملتانی تھے جبکہ صدارت ممتاز کوریو گرافر زریں سلیمان پنا نے کی ۔ڈاکٹر ابرار،سینئر صحافی ساجد یزدانی،آغا راحت،ڈاکٹر کنول فیروز اوردیگرفلمی شخصیات نے شرکت کی۔ چیئرمین نوید اختر، دردانہ رحمان ،زریں سلیمان پنا،حیدر راج ملتانی اور دیگر نے شاندار الفاظ میں وحید مراد کو خراج تحسین پیش کیا ۔ وائس چیئر مین محمد سجاد اورحیدر راج ملتانی نے وحید مراد کے یادگار گیت گا کر حاضرین محفل سے خوب داد سمیٹی ۔سینئر اداکار ہ دردانہ رحمان،زریں سلیمان پنا ،حیدر راج ملتانی اور دیگر معزز مہمانوں کو وحید مراد ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ آل پاکستان وحیدمراد کلب کے زیراہتمام پلاک کے تعاون سے پنجابی کمپلیکس میں بھی تقریب کا اہتمام کیاگیاجس کے منتظمین سید شاہد رضا،سید طاہر حسین اور اکرم کاکا تھے۔ مہمان خصوصی چیئرمین فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن چودھری ذوالفقارعلی مانا تھے ۔ شرکا میں سینئر اداکار راشد محمود ، دردانہ رحمن ،عینی طاہرہ ، مسعود بٹ، جاویدرضا، جرار رضوی،سابق ایم پی اےفر ح دیبا،زیڈ اے زلفی،شیزا جہاں،ناصر بیراج مہدی ،آغا راحت اوردیگر شامل تھے ۔تقریب میں شیزا جہاں نے نغمہ گا کر وحید مراد کو خراج تحسین پیش کیا ۔ وحید مراد نے2 اکتوبر 1938 کو فلمساز نثار مراد کے گھر آنکھ کھولی اور 23 نومبر 1983 کو پاکستانی فلم انڈسٹری کو نئی جدتیں دینے والے وحید مراد دار فانی سے کوچ کر گئے تھے۔ شاندار فنی خدمات پر وحید مراد کو ستارہ امتیاز، نگار، گریجویٹ، نیشنل مصور سمیت دیگر ایوارڈز سے نوازا گیا۔

مزیدخبریں