چائے کے شوقین افراد کے لیے بری خبر

چائے کے شوقین افراد کے لیے بری خبر
چائے کے شوقین افراد کے لیے بری خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چائے کے شوقین افراد کے لیے بری خبر  ہے،پتی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں چائے کی پتی کی قیمت میں 20 سے 30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔مارکیٹ میں چائے کی پتی 1600 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔کھلی پتی کے بعض برانڈ 1400 روپے فی کلو تک بھی دستیاب ہیں جبکہ مقامی قہوہ کی پتی 1400 سے 1600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ایک سال کے دوران چائے کا کپ 20 روپے تک مہنگا ہوا ہے، عام ڈھابے پر چائے کا کپ 70 روپے تک بیچا جا رہا ہے۔شہریوں کے مطابق ہر چیز کی طرح چائے اور قہوہ بھی مہنگے ہو رہے ہیں۔ 

مزید :

بزنس -