جہلم ویلی پولیس نے احتجاج سے قبل ہی گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کو رہا کردیا 

Nov 25, 2024

 چکوٹھی(آئی این پی)جہلم ویلی پولیس نے اسلام آباد احتجاج سے قبل ہی گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی جہلم ویلی کے ضلعی صدر صاحبزادہ عمران پذیر سمیت چار کارکنوں کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات مچلکے لیکر رہا کردیا،رہا ہو نے کے بعد آئی ایس ایف جہلم ویلی کے صدر حمزہ میر اور عامر روشن دیگر کارکنوں کے ہمراہ براستہ خیبر پختونخواہ اسلام آباد روانہ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق جہلم ویلی پولیس نے ہفتہ کے روز پی ٹی آئی جہلم ویلی کے ضلعی صدر صاحبزادہ عمران پذیر،ضلعی صدر آئی ایس ایف حمزہ میر،چیئرمین یونین کونسل سڑک چناری راجہ سجاد حسین،عامر روشن اعوان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا تھا،جہلم ویلی انتظامیہ اور پولیس نے اپنی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے ہفتہ اور اتوار کی رات گرفتار پی ٹی آئی عہدیداروں اور کارکنوں کو مچلکے لیکر رہا کر دیا جس کے بعد رہا ہو نے والوں میں سے آئی ایس ایف جہلم ویلی کے صدر حمزہ میر اور عامر روشن دیگر چیدہ چیدہ کارکنوں کے ہمراہ براستہ کے پی کے اسلام آباد روانہ ہو گئے،البتہ پی ٹی آئی اعلان کے مطابق جہلم ویلی کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا سے جلوس لے جانے میں ناکام رہی،ایکٹیو پی ٹی آئی جہلم ویلی کے عہدیدار اور کارکنان اپنے اپنے طور پر اسلام آباد روانہ ہوئے،براستہ مری جانے والے پی ٹی آئی جہلم ویلی کے کارکن سید مجاہد عباس نقوی کو پھگواڑی پولیس نے گرفتار کر کے تھانہ میں بند کر دیا ہے۔

کارکن رہا

مزیدخبریں