اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے لاٹھی،گولی سے ملک نہیں چلتے، گرینڈ سیاسی ڈائیلاگ ہی مسئلے حل ہے، نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ٹیسٹ میچ کی اننگزکا ابھی پہلا دن ہے، جب ہجوم اکٹھا ہوگیا تو پھر کسی کی نہیں سنے گا، ملک میں پرامن احتجاج کی اجازت نہیں دی جارہی، بانی پی ٹی آئی کے تین مطالبات ہیں، عمران خان کی رہائی کے بعد گرینڈ سیاسی ڈائیلاگ ہونا چاہیے ا س میں ادارے بھی شامل ہوں، اگربانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی، اور مولانا کیساتھ بات چیت کر سکتے ہیں تو نوازشریف، زرداری سے بھی ہونی چاہیے، حکومت کا کام ہوتا ہے ملک میں استحکام لیکرآئے، لاٹھی،گولی سے ملک نہیں چلتے۔ عمران خان کی اہلیہ کے بیان سے تحریک انصاف کوکافی نقصان ہوا، بشریٰ بی بی سیاست دان نہیں، بانی پی ٹی آئی کو بھی پروفیشنل ٹیم کوساتھ لے کرچلنا چاہیے۔ ایک قدم عمران خان، دو قدم حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پیچھے کی طرف لے، اس وقت ملک کوسیاسی گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔
فواد چوہدری