زندگی میں صرف کامیابیاں حاصل کرنا مقصد ہے، ہانیہ عامر 

Nov 25, 2024

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ انہیں زندگی میں  صرف کامیابی چاہیے۔ ہانیہ عامر نے ایک ایونٹ پر انٹرویو کے دوران ریپڈ فائر راؤنڈ میں مختلف سوالات کے جواب دیئے، اس میں ایک سوال یہ تھا کہ اگر اداکارہ کو زندگی میں پیار چاہیے یا پھر کامیابی؟جس پر ہانیہ نے جواب دیا کہ انہیں کامیابی چاہیے پیار وہ اپنی کامیابی سے ہی کرلیں گی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ جب وہ بیمار ہوتا ہے تو سچ کہتا ہے، ان سے مزید سوال کیا گیا کہ اگر انہیں زندگی میں کسی ایک رشتے کو مضبوط کرنا پڑے تو وہ کونسا رشتہ ہوگا۔اس پر ہانیہ نے کہا کہ وہ خود کے ساتھ اپنے رشتے کو مضبوط بنانا چاہیں گی۔ اس دلچسپ جواب پر بھی ایونٹ پر موجود لوگوں نے ہانیہ کو خوب سراہا۔اداکارہ نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ میں کچھ خاص چیزوں کیلئے مشہور ہوں جس پر تقریب میں بیٹھی ایک لڑکی نے کہا بدتمیزی کیلئے تاہم اداکارہ نے کہا مجھے یہ مزاح یا مذاق لگتا ہے اور میرے مذاق سے کسی کا دل نہیں دکھتا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ جب میں نے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا تھا تو اس وقت ہی میں نے یہ تہیہ کیا تھا کہ میں معیاری کام کروں گی اب تک جتنا بھی کام کیا ہے۔

 اس کو شائقین کی جانب سے میری توقعات سے بڑھ کر پسند کیاگیا ہے جس کی بہت خوشی محسوس ہوتی ہے میں آج جس مقام پر ہوں اس میں میرے پرستاروں کا بہت اہم کردار ہے جسے میں کبھی فراموش نہیں کرسکتی ہوں۔

مزیدخبریں