راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں ملزمان کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،کیس کی سماعت بغیرکارروائی 28نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی،انسداددہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی،وکیل صفائی نے کہاکہ راستوں کی بندش کےباعث ملزمان پیش نہیں ہوسکے،ملزمان کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،کیس کی سماعت بغیرکارروائی 28نومبر تک ملتوی کردی گئی ،
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ آراے بازار میں مقدمہ درج ہے۔