لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر درخواستگزار کو سپریم کورٹ سےر جوع کرنے کی ہدایت کردی ۔
نجی ٹی وی" سماء نیوز" کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف دائربطور اعتراضی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری نذیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے کہاکہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت کیس کی معلومات فراہمی کی ہدایت کی تھی،آپ نے ایک بھی دستاویز منسلک نہیں کی،یہ طریقہ کار غلط کہ ایک مسئلےپر پورے ملک کی عدالتوں میں درخواستیں دائر کر دیں،اس نوعیت کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں بھی دائر ہے۔
عدالت نے درخواستگزار کو سپریم کورٹ سےر جوع کرنے کی ہدایت کردی ۔