بانی پی ٹی کی احتجاج کی کال فائنل ہے،بیرسٹر گوہر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

Nov 25, 2024 | 01:16 PM

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی  ملاقات ختم ہو گئی،پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی ۔

نجی ٹی یو چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق  بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بیرسٹر گوہر اور خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، ملاقات میں اسلام آباد احتجاج کے حوالے سے بات ہوئی، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی ۔ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف اڈیالہ جیل سےروانہ  ہو گئے۔

بیرسٹر گوہر کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے اہم ملاقات ہوئی ہے،بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال فائنل ہے،کال آف والی بات نہیں ہے.

صحافی کے سوال ’’جو مذاکرات چل رہے ہیں اس کا کچھ بتا دیں ‘‘کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہاکہ جی اس پر آپ کو انشااللہ بتائیں گے، مذاکرات چل رہے ہیں۔

مزیدخبریں