اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے پنجاب سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت اور دھند میں اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیاگیا ہے،صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان ،ساہیوال، خانیوال، رحیم یار خان اور گردونواح میں سموگ/ دُ ھند چھا ئےرہنے کی توقع ہے ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، تاہم صبح/رات کے اوقات میں کشمور،سکھر، جیکب آباد، ٹنڈو جام اور گردونواح میں سموگ/ دُ ھند چھا ئےرہنے کی توقع ہے،بلوچستانکے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے،آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی07 ، گوپس منفی 04، اسکردو، استور منفی 02، ہنزہ اور کالام میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔