وزیر اعلیٰ کا کانسٹیبل مبشر کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار،فسادیوں نےبے گناہ کی جان لے لی، معاف نہیں کریں گے: مریم نواز 

Nov 25, 2024 | 10:02 PM

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے فسادیوں کے حملے سے زخمی کانسٹیبل مبشر کی شہادت پر گہرے رنج و دکھ اور  سخت غم وغصہ کا اظہار  کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے مبشر شہید کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ فسادیوں نے احتجاج کے نام پر بے گناہ کی جان لے لی۔ معاف نہیں کریں گے۔ پہلے بھی ایک کانسٹیبل کو دوران ڈیوٹی شہید کیا گیا، اب پھر اسی خونخواری کا مظاہرہ کیا گیا۔کیا عوام کے جان ومال کی حفاظت کی ڈیوٹی کرنے والے کسی کے بیٹے نہیں۔ عوام پوچھتے ہیں احتجاج کے نام پر خون بہانے کا سلسلہ کب بند ہوگا۔ پولیس افسر اور اہلکار میرے بھائی اور بچوں کی مانند ہیں،ظلم برداشت نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں