9 مئی کو ملک گیر فسادات برپا کرنے والے ایک مرتبہ پھر سے پر تشدد کارروائیاں کر رہے ہیں: شہباز شریف

Nov 25, 2024 | 10:29 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ملک گیر فسادات برپا کرنے والے ایک مرتبہ پھر سے پر تشدد کارروائیاں کر رہے ہیں۔ شر پسند عناصر ہمیشہ ایسے وقت جب ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہو، جلاؤ گھیراؤ شروع کر دیتے ہیں۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل مبشر ایسے گروہ کے ہاتھوں شہید ہوئے جو ملکی ترقی کا دشمن ہے۔

وزیرِ اعظم نے کانسٹیبل مبشر شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور احتجاج کے دوران پتھراؤ و تشدد سے زخمی دیگر پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں دینے کی ہدایت کی۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہکلہ کے قریب مظاہرین کے تشدد سے شہید پولیس کانسٹیبل مبشر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کرنے والے مظاہرین کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

مزیدخبریں