انگلینڈ کا تربیتی کیمپ آج شروع ہوگا

انگلینڈ کا تربیتی کیمپ آج شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت سے قبل تین روزہ تربیتی کیمپ آج دبئی میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم 28 اکتوبر کو بھارت پہنچے گی جہاں وہ 5 ٹور میچوں کے علاوہ چار ٹیسٹ، دو ٹی 20 اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔