آل پاکستان انٹر بورڈز سپورٹس گالا ناگزیر وجوہات کے باعث ملتوی
اسلام آباد (اے پی پی) سرگودھا یونیورسٹی کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقد ہونے والا آل پاکستان انٹر بورڈز سپورٹس گالا ناگزیر وجوہات کے باعث ملتوی کردیا گیا۔ سرگودھا یونیورسٹی کے سپورٹس ڈائریکٹر چوہدری مظہرکے مطابق آل پاکستان انٹر بورڈز سپورٹس گالا شیڈول کے مطابق یکم سے 7نومبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہونا تھا تاہم ناگزیر وجوہات کی بناءپر اس ملتوی کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔