چیمپئنز لیگ ٹی 20 کا پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائیگا
ڈربن (اے پی پی) جنوبی افریقہ میں جاری چیمپئنز لیگ ٹی 20 کا پہلا سیمی فائنل میچ آج ڈربن میں کھیلا جائیگا۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ 26 اکتوبر کو سڈنی سکسرز اور ٹائٹنزکے درمیان سینچورین میںکھیلا جائیگا جو رات ساڑھے آٹھ بجے سنچورین میں شروع ہوگا۔اب تک کھیلے گئے میچوں کے بعد بیٹنگ میں جیکس روڈلف اور مچل سٹارک باﺅلنگ کے شعبے میں سرفہرست ہیں۔ جنوبی افریقہ میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے، اب تک کھیلے گئے میچوں کے بعد ٹائٹنز کے جیکس روڈلف بیٹنگ کے شعبے میں سرفہرست ہیں۔ انہوں نے چار میچوں کی تین اننگز کھیل کر 171 رنز بنائے جس میں ان کی دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔ آکلینڈ ایسز کی ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے لیکن مایہ ناز پاکستانی آل راﺅنڈر اظہر محمود 160 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ لائنز کے غلام بودی 152 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ باﺅلنگ کے شعبے میں سڈنی سکسرز کے مچل سٹارک 11 وکٹیں لے کر آگے ہیں۔ اظہر محمود 10 وکٹیں لے کر دوسرے اور اے ایم فینگیسو تیسرے نمبر پر ہیں۔