قومی ٹیم سنگاپور کےخلاف انٹرنیشنل دوستانہ فٹ بال میچ کھیلے گی

قومی ٹیم سنگاپور کےخلاف انٹرنیشنل دوستانہ فٹ بال میچ کھیلے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) قومی فٹ بال ٹیم آئندہ ماہ سنگاپور کا دورہ کرے گی۔ گرین شرٹس دورے کے دوران دو انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچ کھیلے گی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے حکام نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین شرٹس آئندہ ماہ سنگاپور کے دورے پر جائے گی جہاں پر وہ سنگاپور کی انڈر 23 ٹیم اور اس کی قومی فٹ بال ٹیم کے خلاف انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز کھیلے گی۔ میچوں کی تیاری کے حوالے سے قومی ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ 10 نومبر کو لاہور میں شروع ہو گا۔ حکام کے مطابق ٹیم کی روانگی کے حوالے سے ابھی شیڈول کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ قومی ٹیم 16 نومبر کو سنگاپور کی انڈر 23 ٹیم کے خلاف میچ کھیلے گی اور اس کے بعد 19 نومبر کو سنگاپور کی قومی فٹ بال ٹیم کے مدمقابل ہو گی۔