کوسٹاریکا کی ایک کمپنی کے صدر کو 60سال قید کی سزا

کوسٹاریکا کی ایک کمپنی کے صدر کو 60سال قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آن لائن) انشورنس فراڈ سکیم میں کم ازکم ساڑھے تین ہزار کلائنٹس سے ناجائز طور پر رقوم ہتھیانے پر کوسٹاریکا کی ایک کمپنی کے صدر کو 60سال قید کی سزا دی گئی ، یہ بات امریکی محکمہ انصاف نے بتائی ہے ۔61سالہ مائنرورگاس پراویڈنٹ کیپٹل انڈیمنطی( پی سی آئی)لمیٹڈ کا اکثریتی مالک ہے ، یہ ایک انشورنس اور ری انشورنس کمپنی ہے جو کہ کیریبین جزیرہ ڈومنیکا میں رجسٹرڈ ہے اور کوسٹاریکا میں کاروبار کرتی ہے ۔ ورگاس اور ان کے ملازمین نے سرمایہ کاروں اور امریکہ اور متعدد دوسرے ممالک کی کئی بین الاقوامی انشورنس کمپنیوں کو پی سی آئی کے انشورنس بانڈ خریدنے پر مجبور کیا ، ان انشورنس بانڈز کو مبینہ طور پر بیمہ زندگی پالیسیوں کے تحت تحفظ حاصل تھا ۔ ویگاس نے اس قسم کے قریباً پانچ سوملین ڈالر مالیت کے بوگس بانڈ فروخت کئے لیکن درحقیقت پی سی آئی کوسٹاریکا میں ورگاس کی فٹبال ٹیم اور اس کے اپنے بینک کھاتوں میں رقوم کی منتقلی کی آلہ کار تھی ۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ورگاس کو گزشتہ اپریل میں میل فراڈا وائرفراڈا اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں سزا دی گئی ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -