چین:کارخانے سے ایمونیا گیس کااخراج ‘300 افراد متاثر
بیجنگ (اے پی پی) چین کے صوبے ہوبے میں ایک کارخانے سے ایمونیا گیس کے اخراج کے نتیجے میں 300 افراد متاثر ہوئے۔ یہ واقعہ کمپنی ”دیان“ کے ایک کارخانے میں کولنگ سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے پیش آیا جسکی وجہ سے امونیا گیس کا اخراج ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور مزدوروں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کردیا تاہم 300افراد ایمونیا گیس سے متاثر ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔