مسرت عالم بٹ کی مسلسل نظر بندی کی مذمت

مسرت عالم بٹ کی مسلسل نظر بندی کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر مسلم لیگ نے حریت رہنما مسرت عالم بٹ کی مسلسل نظر بندی کی مذمت کی ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری عبدالاحد پرہ نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ ادھم پور جیل انتظامیہ عدالت کی طرف سے رہائی کے احکامات کے باوجود مسرت عالم کو رہا نہیں کر رہی۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں خاص طور پر جیلوںمیں نظر بند کشمیری حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کی حالت زار کا نوٹس لیں۔

مزید :

عالمی منظر -