ہماچل پردیش کانگریس چیف کرپشن کے الزامات پر برہم
نئی دہلی(اے پی اے )بھارتی تائم آف انڈیا کے مطابق ہماچل پردیش کے کانگریس چیف اور سابق وزیر کرپشن کے الزامات پر کیئے گئے سوالات پر برہم ، سخت جملے بازی کے ساتھ کیمرے توڑنے کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق ہماچل پردیش کانگریس کے چیف اور سابق یونین منسٹر وربھادرا سنگھ اپنے اوپر عائد کرپشن سے متعلق سوال کرنے پر حواس کھو بیٹھے،اور صحافیوں کو دھمکانا شروع کرد یا۔انہوں نے کہا کہ وہ صحافیوں کے کیمرے توڑ دینگے تا کہ آئندہ وہ ایسا کام ہی نہ کر سکیں ۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب صحافیوں نے بی جے پی کے عائد کردہ الزامات پر ان کا موقف جاننے کی کوشش کی،انہوں نے کہا کہ وہ الیکشن سے قبل تمام معاملات کو سنبھال لیں گے۔بی جے پی نے سابق یونین منسٹر پر کرپشن انکم ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیئے ہیں ۔