فلم، سٹیج چھوڑ دیا، اب عالمہ بنوں گی، نرگس کا اعلان

فلم، سٹیج چھوڑ دیا، اب عالمہ بنوں گی، نرگس کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ میں نے فلم اور سٹیج کو مستقل طور پر خیر آباد کہہ دیا ہے میں اب صرف ٹیلی ویژن کی حد تک اپنی فنی مصروفیات کو محدود رکھوں گی، وہ گزشتہ روز وطن واپسی پر اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہی تھیں۔ نرگس نے کہا کہ میں نے کسی کو قتل کرنے کے لئے سپاری نہیں دی ہے، مجھے میرے مخالفین نے اس معاملےمیں پھنسایا ہے، میں قرآن اٹھا کر حلف دینے کے لئے تیار ہوں کہ مجھ سے منسوب جونا بٹ، ندا چودھری وغیرہ کی کہانی بالکل جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔ ایک سوال کے جواب میں نرگس نے کہا کہ میں دوران تفتیش پولیس سے مکمل تعاون کروں گی۔ میں اپنی ذات پر لگی ہوئی تہمت مٹانے کے لئے واپس آئی ہوں، میں مستقبل میں ہمیشہ سکارف پہن کر ٹی وی پر آﺅں گی۔ مجھے یقین ہے کہ میری سچائی بہت جلد پوری عوام کے سامنے ہوگی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ میں اب عالمہ بن کر درس وتدریس کا سلسلہ بھی شروع کروں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -