ینگ ڈاکٹروں کا سروس سٹرکچر منظور نہ ہونے کیخلاف جناح ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ
لاہور (جنرل رپورٹر) ینگ ڈاکٹروں نے سروس سٹرکچر منظور نہ ہونے کے خلاف جناح ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران ڈاکٹروں نے ہسپتال میں ہڑتال کا سا سماں پیدا کردیا جس سے مریض دن بھر خوار ہوتے رہے۔ گزشتہ روز ینگ ڈاکٹروں نے اپنی جاری احتجاجی مہم کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس سلسلے کے تحت جناح ہسپتال میں دھرنا دیا گیا، احتجاج کیا گیا۔ مظاہرے کے باعث آﺅٹ ڈور سے ڈاکٹر غائب ہونے سے سینئر بھی چلے گئے ان ڈور اور آپریشن تھیٹروں میں میں ”ہُو“ کا عالم رہا۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ حکومت نے سروس سٹرکچر جاری نہ کیا تو احتجاج جاری رہے گا۔