ملالہ نے بولنا شروع کر دیا :رحمان ملک
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملالہ نے بات چیت کرنا شروع کردی ہے۔ ملالہ کی وجہ سے خواتین میں تعلیم کے بارے میں آگاہی پیدا ہوئی ہے۔راولپنڈی میں ملالہ کے والد ضیاءیوسف زئی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ملالہ کو وطن واپسی پر مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ملالہ پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔ ملالہ کے والد ضیاءیوسفزئی نے صدر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپیل کی کہ پوری قوم ملالہ کی صحت کے لئے دعا کرے۔