رومنی یا اوباما، جو بھی صدر بنے گا ،خیر مقدم کریں گے پاکستان

رومنی یا اوباما، جو بھی صدر بنے گا ،خیر مقدم کریں گے پاکستان
رومنی یا اوباما، جو بھی صدر بنے گا ،خیر مقدم کریں گے پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ معظم احمد خان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے افغان حکومت اور ایساف کو مولوی فضل اللہ کی افغانستان میں موجودگی کے حوالے سے معلومات فراہم کردی ہیں۔ہفتہ وار پریس پریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مولوی فضل اللہ کے حوالے سے افغان حکومت اور ایساف کو معلومات فراہم کردی ہیں۔ پاک افغان تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام معاملات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیورنڈ لائن کو بین الاقوامی کمیونٹی تسلیم کرتی ہے یہ معاملہ طے شدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ڈرون کے معاملے پر اختلاف موجود ہے تاہم جو بھی امریکہ میں صدر منتخب ہو گا پاکستان اس کا خیر مقدم کرے گا۔

مزید :

اسلام آباد -