طالبان متحد ہو کر حملے تیز کردیں :ملا عمر کی ہدایت

طالبان متحد ہو کر حملے تیز کردیں :ملا عمر کی ہدایت
طالبان متحد ہو کر حملے تیز کردیں :ملا عمر کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (بیور ورپورٹ) طالبان نے اتحادی و افغان فورسز پر اندرونی حملے تیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام افغانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ملکی افواج اور ان کے اجرتی افغانیوں کیخلاف منظم ہو جائیں۔ طالبان لیڈر ملا عمر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں اتحادی افواج پر اندرونی حملوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا ۔افغان سرزمین پر اتحادیوں کی شکست ان کا مقدر بن چکی ہے تمام بہادر افغان شہری اتحادی افواج اور ان کے ساتھ اجرت کے کام کرنے والے افغانیوں کیخلاف اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور اپنے دشمنوں کیخلاف یکجا ہو کر جہادی ذمہ داریاں ادا کریں۔